ناقص حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی،مخدوم علی حسن گیلانی

ناقص حکومتی پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی،مخدوم علی حسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک پر تاریخ کی بدترین مسکراہٹ چور حکومت مسلط ہے کرپشن،مہنگائی اور بے روز گاری نے لوگوں سے مسکرانے کا حق بھی چھین لیا ہے وزیر اعظم کے یوٹرنز اور وعدوں نے ناامیدی اور مایوسی میں اضافہ کیاوزیر اعطم نے جن لوگوں کے ساتھ کبھی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے آج انہیں وزارتیں دے رکھی ہیں ملک پر مافیاز کی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

حکومت ہے شوگر،ڈرگ اور لینڈ مافیاز نے پہلے انتخابات میں سرمایہ کاری کرکے اپنے لوگوں کو اقتدار دلوایاکر قوم کا خون نچوڑ ا گیا اب مہنگائی کرکے ہڈیاں پیس رہے ہیں ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے تاجر،مزدور اورکسان بدحال ہے کاروبار ٹھپ چکا ہے مہنگائی نے عام آدمی کیلئے زندہ رہنامشکل بنا دیا ہے اس تمام صورت حال کے پیچھے یہی مافیازہیں جو کبھی آٹے کا اور کبھی چینی کا بحران پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں یہ لوگ وزیر اعظم کے ہی دائیں بائیں موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ غوث الاعظم ہاؤس میں عمرہ ادائیگی کی مبارک باد دینے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ ملک عبدالغفور کھنڈ،ملک محمد صدام کھنڈاور ملک منیر کھنڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آٹے اور چینی کے بحران جنوں نے نہیں انسانوں نے پیدا کئے یہ مافیاز انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنی چند روزہ زندگی کی عیش و عشرت کیلئے غریب عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہے ہیں اور خود دولت کے انبار بنا رہے ہیں یہ کام کوئی کسان،مزدور یا رکشہ ڈرائیورنہیں بلکہ اثر ورسوخ والے وہ لوگ کر رہے ہیں جنہیں حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔
علی حسن گیلانی