ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے، چوریاں، پولیس غائب، متاثرین کااحتجاج

ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے، چوریاں، پولیس غائب، متاثرین کااحتجاج

  



ملتان (وقائع نگار)) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کی حدود سے دو ڈاکوؤں نے محمد اسامہ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون سیٹ چھین لیا الپہ پولیس کیعلاقے میں تین(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ڈاکوؤں نے ارشد حسین سے موٹرسائیکل، منیر احمد سے 10 ہزارروپے، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں عدنان سے 22 ہزارروپے، مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں محمد یوسف سے موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے میں محمد صابر سے 70 ہزار روپے، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد عامر اور بستی ملوک پولیس کیعلاقے میں محمد بلال سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے بدھلہ سنت پولیس کیعلاقے میں ظفر حسین سے موبائل فون چھین لیا گیا چہلیک پولیس کیعلاقے سے محمد راشد اور عمران سعید ک موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے تھانہ شاہ شمس پولیس کی حدود سے طارق شہزاد کا موٹرسائیکل، قطب پور پولیس کی حدود سے دین محمد کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کیعلاقے سے ذیشان، شہروز او ر عرفان کی موٹرسائیکلیں، زکریا پولیس کی حدود سے راشد کی موٹرسائیکل اور دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے میں سوئی گیس کے سی پی اسٹیشن سے دو لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے میں عبدالقادر کے کنٹینر سے دو لاکھ روپے مالیت کاسامان اور مخدوم رشید پولیس کیعلاقے سے عمران شاہ کی گیارہ بکریاں چوری کر لی گئیں۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر