پاکستان کیساتھ مستحکم تجارت چاہتے ہیں،قونصل جنرل انڈونیشیا

  پاکستان کیساتھ مستحکم تجارت چاہتے ہیں،قونصل جنرل انڈونیشیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی)انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ مستحکم تجارت واقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے۔پریانامتو نے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدرودیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت واقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کاروباری رابطوں کا فروغ اور عوامی سطح پررابطوں کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں مزید متحرک ہونا پڑے گا لہذا انڈونیشین قونصلیٹ اپنی تمام ترتوانائیاں ایسے طریقوں اور ذرائع کی کھوج لگانے پرصرف کر رہی ہے کہ کس طرح دونوں ملکوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
قونصل جنرل