ادویہ ساز کمپنیوں کی ازسر نو جانچ کا فیصلہ کر لیا، ٹیمیں تشکیل دیدیں، ظفر مرزا

    ادویہ ساز کمپنیوں کی ازسر نو جانچ کا فیصلہ کر لیا، ٹیمیں تشکیل دیدیں، ظفر ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے حکومت نے ملک بھر کی ادویہ ساز کمپنیوں کی ا ز سر نو جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانچ پڑتال کے دوران ان کی پیداواری معیار و سیفٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، ڈریپ کے ڈرگ انسپکٹرز دوا ساز کمپنیوں کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ انسپکشن سسٹم کی لانچنگ سے قبل ڈرگ انسپکٹرز کی تربیت کی گئی ہے، انسپکشن کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ڈرگ انسپکٹرز دوا ساز کمپنیوں کا معائنہ کرکے 15یوم میں رپورٹ دیں گے۔ ڈریپ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنارہا ہے، ڈریپ کرونا وائرس سے بچا ؤکے حفاظتی سامان کی برآمد پر پابندی عائد کرچکا۔

ظفر مرزا

مزید : پشاورصفحہ آخر