کرپٹ لیگ کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوب چکا،ترجمان پنجاب حکومت

کرپٹ لیگ کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوب چکا،ترجمان پنجاب حکومت

  



لاہور(این این آئی)کرپٹ اپوزیشن کے رہنماؤں کی حکومت اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑنے کی دعائیں اور مرادیں کبھی پوری نہیں ہوں گی،ملک اور حکومت کی کشتی کو کوئی خطرہ نہیں البتہ کرپشن کے بوجھ کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)کا سیاسی ٹائی ٹینک ضرور ڈوب چکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سابقہ دور کے نام نہاد خادم اعلی کی طرح شو بازیوں کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے لاہور میں پارٹی ورکرز سے خطاب میں کیا۔کرپٹ اپوزیشن خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کیلئے معیشت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں اور مایوسی پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے اقتدار سے باہر ہونے کے بعد ہمیشہ لندن میں پڑا ؤڈال کر ثابت کیا ہے کہ انہیں ملک اور عوام سے کوئی سرو کار نہیں۔اپوزیشن سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ انہیں اپنی جماعت، اتحادیوں اور صوبے کے عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت

مزید : پشاورصفحہ آخر