سوائن فلو کیس، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے جواب داخل کروا دیا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سوائن فلو سے متعلق کیس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے جواب داخل کروا دیا،جس میں کہا گیاہے کہ سوائن فلو سے متعلق عالمی ادارہ صحت ہر سال ہدایات جاری کرتا ہے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر ہر سال اگست میں فلو سے متعلق ادویات کی تیاری کی جاتی ہے، سوائن فلو کی ویکسین پاکستان میں تیار نہیں کی جاتی،ڈریپ کے جواب میں مزید کہا گیاہے کہ سوائن فلو کی ویکسین کی ملکی پیداوار نہ ہونے سے درآمد کرنا پڑتی ہے،سوائن فلو سے نمٹنے کی ادویات کا ذخیرہ موجود ہے، سوائن فلو سے متعلق ادویات کے کیس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان فریق نہیں بنتی،درخواست گزار شہری کا موقف ہے کہ سوائن فلو کے علاج کے لئے حکومت مناسب اقدامات نہیں کررہی،اس درخواست پر عدالت نے جواب طلب کیا تھا،ڈریپ کے جواب کا آئندہ تاریخ سماعت پر جائزہ لیا جائے گا۔
جواب داخل