علیٰ تعلیم وتحقیق ہی ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز، سینیٹر مشتاق احمد
نوشہرہ (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواسینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اوراعلیٰ تعلیم و تحقیق میں ہی میں ترقی یافتہ ممالک و اقوام کی ترقی کا رازپوشیدہ ہے آج کے اس دور جدید میں بھی پاکستان میں شرح خواندگی انتہائی کم ہے حکومتی اور نجی تعلیمی ادارے ملکر پاکستان میں شرح خواندگی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرکے مذہبی، اخلاقی، و قومی فریضہ ادا کریں دنیاکی 24%آبادی والے ملک چین نے بھی ترقی کے تمام زینے پار کئے ہیں تو اسکی بھی اصل وجہ تعلیم ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم سکول (مسلم ایجوکیشن سٹم) اضاخیل کیمپس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹرقبلہ آیاز، ڈائریکٹر مسلم ایجوکیشن سٹم حاجی محمد اسلم نے بھی خطاب کیا مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہمارا پروسی ملک چین کی ترقی ہمارے لئے مثال ہے کیونکہ چین کے پاس قدرتی وسائل 9%اور پینے کا پانی 7%ہے لیکن ان کا تعلیمی معیار اس قدر موزوں ہے کہ انہوں نے انتہائی قلیل عرصے میں ترقی کے تمام منازل طے کئے اور اس کی سب سے بڑی وجہ اعلیٰ تعلیمی معیار بہتر تعلیمی حکمت عملی اور ساتھ ہی ساتھ نت نئے تحقیق قابل زکر ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسملمانوں کا اصل کام حصول تعلیم نت نئے ایجادات کتاب بینی تحقیق تھا لیکن بدقسمتی سے پوری امت مسلمہ کی ایک ارب70کروڑ آبادی میں صرف 7نوبل انعام یافتہ ہے اسرائیل کے پاس 12جبکہ دیگر غیر مسلم کے پاس 200تک کے نوبل انعام یافتہ افراد موجود ہے اور اس کی اصل وجہ کہ مسلمانوں اور بلخصوص پاکستانی قوم نے تعلیم کے حصول پر توجہ دینا ہی چھوڑ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو ملکر اپنی آنے والی قوم کو ایسی تعلیم فراہم کریں جس میں ہمارے اقدار، روایات اور بنیادی اوصاف کی تخم ریزی ہو اور سائنس و ٹیکنالوجی میں وہ مقام حاصل کریں کہ ہم دوسروں کے غلام و مختاج نہ بنے کیونکہ دوسروں کی غلامی و مختاجی ذہنی غلامی ہے اور ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے بدترین ہے۔