سرائے نورنگ میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوگی،متفقہ فیصلہ

    سرائے نورنگ میں شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوگی،متفقہ فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سر ائے نورنگ (نما ئندہ پا کستان)مرکز اسلا می سردار آباد سرائے گمبیلا میں مشرا ن علا قہ اور واپڈا حکا م کے ما بین بجلی کی لو ڈشیڈ نگ کے حوالے سے کا میا ب مذاکرت ہو ئے اور واپڈا حکا م نے یقین دہا نی کرائی کہ شیڈ ول کے مطا بق لو ڈشیڈ نگ ہو گی تفصیلات کے مطا بق کوئی ایک عرصہ سے سرائے گمبیلا اور مضافاتی علاقو ں میں بجلی کی غیر اعلا نیہ اور خودسا ختہ لوڈشیڈ نگ کا سلسلہ عرو ج پر تھا جس کے باعث اہل علا قہ کو شد ید مشکلات کا سا منا تھا اور علا قے کے لو گو ں میں شدید غم و غصہ پا یا جا رہا ہے اس سلسلے میں گذ شتہ روز مر کز اسلا می سردار آباد سرائے گمبیلا میں عما ئد ین علا قہ اور واپڈا حکا م کے ما بین کا میا ب مذاکرات ہو ئے جس میں مو لا نا اسعد اللہ حقا نی، عبد الصمد خان، ملک نادر خان، ملک نبی خان، غنی الر حما ن، ہدا یت اللہ چشتی اور حا جی کر یم خان سمیت دیگر مشرا ن مو جود تھے مذ اکرات کے بعد واپڈا حکا م نے یقین دہا نی کر ائی کہ آج کے بعد لو ڈشیڈ نگ شیڈ ول کے مطا بق ہو گی جبکہ جن صارفین کے ذمہ غلط جر ما نے ڈالے گئے ہیں انہیں ختم کیا جا ئے گا اس طر ح انہو ں نے اہل علا قہ پر بھی زور دیا کہ وہ غیر قا نو نی طر یقو ں سے بجلی کا استعما ل یقینی بنا ئیں جن صارفین کے میٹر نہیں ہیں وہ جلد از جلد میٹر لگوا ئیں۔