سرائے نورنگ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میدادخیل سے لیپ ٹاپ چوری
سر ائے نورنگ (نما ئندہ پا کستان)گور نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل میداد خیل سے ایک در جن سے زائد لیب ٹا پ چوری ہو گئے‘ پو لیس نے بر وقت کاروائی کر تے ہو ئے چوری کر نیوالے ملز م کو گر فتار کر لیا اس سلسلے میں تھا نہ عصمت اللہ شہید نورنگ کے ایس ایچ او امیر خان نے میڈ یا کو تفصیلا ت دیتے ہو ئے بتا یا کہ گذ شتہ شب نورنگ کے نوا حی علا قے میداد خیل میں گور نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل سے پند رہ عدد لیپ ٹا پ چوری ہو گئے تا ہم پو لیس نے بروقت کاروائی کر تے ہو ئے ملز م کی گر فتار ی عمل میں لا ئی ایس ایچ او امیر خان نے شہر یو ں پر زور دیا کہ وہ اپنی مو ٹر سائیکلو ں سمیت دیگر قیمتی سا ما ن کا خصوصی خیا ل رکھیں تا کہ چورو ں کو موقع نہیں ملے اسی طر ح اُ نہو ں نے چو کیدارو ں پر زور بھی دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیو ں کو یقینی بنا ئیں۔