تیمرگرہ،25 فروری پیرا میڈیکس انتخابات،پینل کا اعلان

    تیمرگرہ،25 فروری پیرا میڈیکس انتخابات،پینل کا اعلان

  



تیمرگرہ(بیورورپورٹ)25 فروری کو منعقد ہونے والے چار سا لہ انتخابات کے لئے متحدہ پیرا میڈیکس ضلع دیر لوئر نے ضلعی انتخابات کے لئے اپنے پینل کا اعلان کر دیا صدارت کے لئے حاجی خورشید اقبال یوسف زئی، ملک جہان زیب معیار سنئیر نائب صدر،اعجاز الحسن تالاش کو نائب صدر اول، جاوید اقبال گل آباد کو نائب صدر دوم، ہارون رشید جنرل سیکرٹری، فضل غفار چکدرہ ایڈیشنل سیکرٹری، عبداللہ خان جائنٹ سیکرٹری، شاہ خالد خٹک پریس سیکرٹری، صلا ح الدین کو آرڈینشن سیکرٹری، جبکہ امجد علی تاجک کو آفس سیکرٹری کے لئے نامزد کر دیا گیااس موقع پر صدارتی امیدوار حاجی خور شید اقبال یوسف زئی نے کہا کہ اگر ان کے پینل پر اعتماد کرکے کامیاب کرا گیا تو پیرا میڈیکس کے لئے ویلفئیر فنڈز قائم کریں گے، چار کول کا منصفا نہ تقسیم کو یقینی بنائینگے اور پیرا میڈیکس کے لئے فسٹ ایڈ پریکٹس کی اجازت لینے کے لئے جد وجہد کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر