مردان سپرلیگ کا ٹائٹل کا ٹلنگ پختون نے اپنے نام کرلیا

مردان سپرلیگ کا ٹائٹل کا ٹلنگ پختون نے اپنے نام کرلیا

  



مردان(بیورورپورٹ) مردان سپر لیگ کاٹائٹل کاٹلنگ پختون نے اپنے نام کر لیا۔فائنل میچ میں کاٹلنگ پختون نے رستم ننگیالے کو 9 وکٹ سے شکست دے کر مردان سپر لیگ کے فرسٹ ایڈیشن کے چیمپئین کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مردان سپرلیگ کے فائنل میچ میں کاٹلنگ پختون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔رستم کی ٹیم 18ویں اوررز میں 125کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔ 126زنر کے تعاقب میں کاٹلنگ کی ٹیم کے کپتان فخر زمان اور بلال شہزاد نے شاندار انینگز کا آغاز کیا اور 102رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کیا۔کاٹلنگ کی ٹیم نے 126رنز کا ہدف 16ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹسمین فخر الزمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مردان سپر لیگ کے آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کاٹلنگ کی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد ٹرافی جبکہ رستم ننگیالے کو تین لاکھ روپے کا نقد انعام دیا گیا۔فائنل میچ کے موقع پر بیس ہزار سے زائد شائقین کرکٹ نے سپورٹس کمپلیکس آکر مردان سپرلیگ کے آرگنائزنک کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور بات کا ثبوت دیا کہ مردان کے عوام کھیلوں سے محبت رکھتے ہیں۔ایم ایس ایل کے فائنل میچ کے موقع پر سینیٹر ذیشان خانزادہ اور صوبائی اسمبلی کے رکن عبد السلام آفریدی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر نے۔انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر سجاد خان، مردان سپر لیگ کے چیئرمین حاجی عبد العزیز خان،ایس پی آپریشن مشتاق خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد،جان محمد،اسسٹنٹ کمشنر گل بانو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احد یوسف نے رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آرگنائزر میں انعامات تقسیم کئے۔کاٹلنگ ٹیم کے اونر زحارث خان طورو،آفتاب خان،سماجی شخصیت مصور شاہ اور ارشد خان نے مجموعی طورپر کھلاڑیوں میں پچاس ہزار روپے نقد انعامات تقسیم کئے۔حارث خان طورونے اپنی ٹیم کی جیت کو نوجوان کے نام کرتے ہوئے کہاکہ مردان سپرلیگ سے نوجوانوں کو کھیلنے کے بہتر مواقع مل گئے ہیں یادرہے مردان سپرلیگ کا آغاز 15جنوری سے ہواتھا جس کے لئے چیئرمین سپرلیگ حاجی عبدالعزیز خان نے زبردست انتظامات کئے ٹورنامنٹ میں 6ٹیموں نے حصہ لیا لگ بھگ ایک ماہ کے قلیل مدت میں ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیامردان کے علاوہ قریبی اضلاع کے نوجوانوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے سپورٹس کیمپلکس کا رخ کیا فائنل میچ دیکھنے کے لئے لگ بھگ 15ہزار سے زائد افراد صبح ہی سے پہنچ گئے میچ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل طیب جان کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر