ضلع مہمند میں بلین ٹری سونامی ایفاریسٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح
مہمند (نمائندہ پاکستان)ضلع مہمند میں بلین ٹری سونامی ایفاریسٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح۔ لوگوں میں مختلف پودے تقسیم کئے گئے۔ پودوں کی تقسیم کا سلسلہ کچھ دنوں تک جاری رہیگا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز قبائلی ضلع مہمند میں نمائندہ ڈیڈک چیئر پرسن ملک نوید احمد اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر ضلع مہمند نے محکمہ جنگلات کی جانب سے بیلین ٹری سونامی ایفاریسٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اور لوگوں میں مختلف قسم کے پودے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ملک نوید احمد اور ڈی ایف او مہمند نے کہا کہ مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ کچھ دنوں تک جاری رہیگا۔ اس پراجیکٹ کا مقصدپاکستان کو سر سبز بنانا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں درختوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچائے اور پودوں کو لگا نے کے بعد اُن کی آچھی طرح دیکھ بھال کریں۔