بٹ خیلہ،اے سی کا امن وامان کے قیام بارے علاقہ کا دورہ

  بٹ خیلہ،اے سی کا امن وامان کے قیام بارے علاقہ کا دورہ

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنردرگئی ڈاکٹر سہیل الرحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی سید عبداللہ نے انتظامی آفیسران کے ہمراہ یونین کونسل کوپر کے علاقے غنی ڈھیرئی میں آمن و آمان کے قیام کے پیش نظر متنازعہ آراضی کا جائزہ لینے کے لئے علاقے کا دورہ کیا۔اس دوران سابق ایم پی ایز سید محمد علی شاہ، حاجی جہانگیر خان، عوامی نشنل پارٹی کے سابق تحصیل ناظم شفیع اللہ خان اور علاقائی مشران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے فریقین نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر فضل ہادی کے خاندان کے آفراد، محمد آمین اور یار محمد کے درمیان پائے جانے والے مبینہ متنازعہ آراضی کا جائزہ لیا اور مسئلے کے حل کے لئے باہمی جرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر