یوکرین طیارہ حادثہ، کینیڈا کا ایران سے ایک ارب 10کروڑ ڈالر ہر جانہ کا مطالبہ

یوکرین طیارہ حادثہ، کینیڈا کا ایران سے ایک ارب 10کروڑ ڈالر ہر جانہ کا مطالبہ

  



ٹورنٹو(این این آئی)کینیڈا کے دوسینئر وکلاء نے 8 جنوری کو تہران میں یوکرین کے یمسافر طیاے کو مار گرانے پر ایران سے متاثرین کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے دونوں وکلاء کی طرف سے اپنے دعوے میں ایرانی حکومت، سپریم لیڈر، پاسداران انقلاب اور دوسرے اداروں کو فریق بنایا گیا۔ دعوے میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کے مسافر جہاز کر میزائل مار کر گرانے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ڈیڑھ ارب کینیڈین ڈالر ادا کرے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔ایران کے خلاف ہرجانے کے کیس میں مرکزی مدعی ایک گم نام شخص ہے جس کی ابتدائی شناخت جان ڈوکے نام سے کی گئی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ یوکرین کے حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں ہلاک ہونے والے جاک ڈو اس کے قریبی عزیز تھے۔

یوکرین طیارہ حادثہ

مزید : پشاورصفحہ آخر