شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو نواز نے کیلئے ٹینڈر بدلا، وعدہ معاف گواہ

  شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو نواز نے کیلئے ٹینڈر بدلا، وعدہ معاف گواہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں تین بڑے وعدہ معاف گواہوں کے بیانات تفتیشی رپورٹ میں شامل کرلئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں وعدہ معاف گواہ سابق ایم ڈی انٹر سٹیٹ گیس مبین صولت، سابق ایم ڈی سوئی سدرن ظہیر صدیقی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید کے بیانات شامل کیے گئے ہیں۔شاہد خاقان عباسی پر من پسند کمپنیوں کو نوازنے کا منصوبہ بنانے اور کابینہ سے بھی حقائق چھپا کر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاغذات میں ایل این جی کی یومیہ ضرورت اصل سے دو گناہ زیادہ ظاہر کی گئی۔ وعدہ معاف گواہ مبین صولت کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا مقصد ایک کمپنی کو ٹھیکہ دینا تھا۔ ٹینڈر کا ڈیزائن جان بوجھ کر ایسا تشکیل دیا گیا کہ بولی میں ای ٹی پی ایل نامی پرائیویٹ کمپنی ہی کامیاب ہو۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے بھی دھوکہ کیا اور ٹرمینل کی قیمت سے متعلق درست حقائق نہیں بتائے۔ ایل این جی کی یومیہ ضرورت 400 کیوبک فٹ جبکہ درآمد 800 کیوبک فٹ ہے۔ شاہد خاقان کے اقدمات سے ایل این جی مہنگی پڑی جس کی وجہ سے آج کئی سیکٹرز ایل این جی خریدنے کو تیار نہیں ہیں۔خیال رہے کہ نیب نے 18 جولائی 2019 کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں لاہور سے گرفتار کر کے راولپنڈی منتقل کردیا تھا۔ احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 فروری تک توسیع کردی ہے۔
ایل این جی کیس