کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پیش امام مسجد نے سرکاری زمین ہڑپ لی

کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پیش امام مسجد نے سرکاری زمین ہڑپ لی

  

کراچی (رپورٹ /اے حبیب خان (شہر قائد میں چائنا کٹنگ کا سلسلہ نہ رک سکا سیاسی جماعتوں کے کارندوں کے ساتھ ساتھ اب دیگر افراد بھی اس میں شامل ہونے لگے۔ سرجانی ٹاون کے ڈی اے اسکیم اکتالیس سیکٹر فور بی میں مقامی مسجد کے پیش امام نے مسجد کے سامنے پارکنگ کے لیے مخصوص سرکاری زمین پر قبضہ کرکے بانڈروی وال قائم کرلی۔ذرائع کے مطابق سرکاری زمین پر قائم بانڈروی وال کو چند ماہ قبل کے ڈی اے حکام کی جانب سے مسمار کیا گیا تھا لیکن بااثر پیش امام نے دوبارہ زمین پر اپنا قبضہ کرلیا کے ڈی اے حکام کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کو ازخود مسمار کیے جانے کے نوٹس جاری ہونے کے باوجود اب تک مسمار نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے سرجانی ٹاون میں سرکاری زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں اگر کے ڈی اے کا محکمہ انسداد تجاوزات سیل چاہے تو سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے باآسانی واگزار کرائی جاسکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -