کراچی،معروف سماجی رہنما رحمت بھا ئی انتقال کر گئے

  کراچی،معروف سماجی رہنما رحمت بھا ئی انتقال کر گئے

  



کراچی (پ ر) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئر مین،بزرگ سماجی رہنما رحمت بھا ئی بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،ان کی عمر 78برس تھی۔رحمت بھائی کی نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر نئی کراچی سیکٹر الیون ڈی میں اتوار کاربازارگراؤنڈ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو کی امامت میں ادا کی گئی،بعد ازاں انہیں نئی کراچی قبرستان میں آہوں وسسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق ٹاؤن ناظم نیو کراچی، نائب امیر ضلع وسطی خالد صدیقی،سینئر صحافی خالدمحمود،خلیل قریشی،زین صدیقی،ڈاکٹر خالد محمود،ٹرسٹ کے ٹرسٹیز منظر عالم،عدیل اظہر،قانونی مشیر نذاکت علی ایڈووکیٹ،دین محمد،فیضان اشرف،عمران جاوید،صلاح الدین،نصیر بیگ،اہل علاقہ،عزیز واقارب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔رحمت بھائی کا اصل نام سید رحمت علی تھا،وہ دہلی بھارت میں پیدا ہوئے اورجب پاکستان آئے تو4برس کے تھے۔وہ طویل عرصے تک روزنامہ جسارت اور مختلف ماہا نہ میگزینز سے مارکیٹنگ کے شعبہ سے بھی منسلک رہے۔رحمت بھائی نے 1997 میں رحمت ویلفیئر ٹرسٹ قائم کیااوراس کے تحت اسکول اوراکیڈمی اور مختلف شعبئی جات قائم کیے وہ اسی طویل عرصے سے بے لوث خدمت سرانجام دے رہے تھے۔وہ ہزارروں غربا،مساکین،بیواؤں کی آس تھے۔رحمت بھائی انتہائی ایماندار،ملنسار اورغریب پرور تھے۔انہوں نے ساری عمرشادی نہیں کی تھی اور اپنے آپ کو خدمت کے کاموں میں مصروف رکھا۔رحمت بھائی علاقائی مسائل پر بھی لوگوں کا درد رکھتے تھے اور گاہے بگاہے انہیں اخبارات کے ذریعے اجاگر کرتے رہتے تھے۔ترجمان رحمت ٹرسٹ کے مطابق رحمت بھائی کیلئے آج اتوار کوبعد نماز ظہرمسجد خضریٰ سیکٹر الیون ڈی میں قرآن خوانی ہوگی بعدازاں ٹرسٹ کے دفتر میں خالد صدیقی بعد نماز عصر تا مغرب درس قرآن دیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر