کراچی: 10فروری سے انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

کراچی: 10فروری سے انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انسداد پولیو مہم 10 فروری سے شروع ہوگی، مہم کے تحت کراچی کے 23 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 10 فروری سے 17 فروری تک کراچی کے 6 اضلاع میں جاری رہے گی، مہم کے تحت کراچی کے پانچ سال سے کم عمر 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 13000 سے زائد کارکنان اور سپروائزر حصہ لیں گے اور 5000 پولیس اہلکار ان پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرینگے جو گھر گھر جاکر اسکولوں کے بچوں کو زندگی بچانے والی ویکسین فراہم کریں گی۔حکومت کا مقصد 2019 میں پولیو کے لئے ایک مشکل سال کے بعد جون 2020 تک لگاتار مہمات کا آغاز کرنا ہے، ای او سی نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے لازمی پلائیں، شہر بھر میں 30 سے زائد اسپتال، 60 پیڈیاٹرک کلینک اور ای پی آئی سینٹر پولیو ویکسین کا انتظام بھی کریں گے۔ای او سی نے تمام کراچی کے ضلعی افسران سے ملاقات بھی کی، پولیو ویکسینیشن گھر گھر جاکر اور اسکولوں میں بھی چلائی جائے گی،17 فروری سے 23 فروری تک سندھ کے دیگر اضلاع میں مہم چلائی جائے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر 67 لاکھ سے زائد بچے مہم کا ہدف ہیں۔