سبز ہ زار: طالبعلم قتل، سندر میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

سبز ہ زار: طالبعلم قتل، سندر میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نویں جماعت کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق قتل کی واردات عداوت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گجرپورہ کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کارہائشی مرتضی ندیم سبزہ زار ایچ بلاک کزن ملنے آیا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔علاوہ ازیں سندر کے علاقہ مراکہ کے قریب تیز رفتار کار الٹنے سے 28 سالہ وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اس کا دوست فیصل شدید زخمی ہوگیا۔ کار میں سوار دونوں دوست تھے۔

مزید : علاقائی