ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کیس، ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ملوث ملزمان فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 22 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،ملزم فرحان چیمہ کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست دائر کی جاچکی ہے، گزشتہ روز ملزم فرحان چیمہ اور سلیم اشتیاق کو جوڈیشل ریما ڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا،احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی،نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ماڈل انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، ملزم فرحان چیمہ پر بنیادی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم لوٹنے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی