شیخوپورہ: مکان کی دیواریں گرانے پرجھگڑا، 3افراد زخمی
شیخوپورہ(بیورورپورٹ))تھانہ صدر شیخوپورہ کے نواحی گاؤں مدار کے قریبی چک بولی میں حق شری جائیداد اور مکان کی دیواریں گرانے پر مبینہ لڑائی جھگڑا مسلح ملزمان نے سائلہ سمیرابی بی کے گھر میں گھس کر شدید تشدد کرتے ہوئے اسکی بیٹی اور شوہر سمیت سائلہ کو مار ما رکر ناک،اورانگوٹھے کی ہڈی توڑ دی
ملزمان باغ چوکی کے سامنے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مضروبان کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر انکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،سائلہ سمیرا بی بی کے مطابق ملزمان محمد اسلم،محمد نصیب،محمد اکرم،فرزانہ بی بی،علی محمد جان،محمد جان نصیباں بی بی،بشیر احمد اور اشتہاری خانونائی وغیرہ نے کدال اورآہنی گینتی کے وار کرکے مکان کی دیوار گرانے کے لیے حملہ کیا جن کو روکنے کی کوشش کی لیکن مشتعل ملزمان نے اسلحہ آتشیں،کے زور پر خوف وھراس پھیلاتے ہوئے سائلہ کے خاوندم،دخترم اور سائلہ سمیراں بی بی کو شدید تشدد کانشانہ بناتے ہوئے ناک،اور ہاتھ کے انگوٹھے کی ہڈی شوہر کی توڑ دی جبکہ بیٹی اورسائلہ کو ملزمان نے مار مار کرلہولہان کردیا جس کی اطلاع ریسکیو15پر پولیس کو کی گئی تو باغ چوکی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم اسلم کو گرفتا رکرلیا اور مبینہ طور پر مال پانی لیکر چھوڑ دیا،جبکہ پولیس نے لگائے گئے الزمات کی تصدیق نہ کی ہے۔