غیرقانونی جانور پالنے کا کیس،رابی پیزاہ کی بریت درخواست دائر

      غیرقانونی جانور پالنے کا کیس،رابی پیزاہ کی بریت درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں گلوکارہ رابی پیزاہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی،جوڈیشل مجسٹریٹ ہارث صدیقی اس کیس کی سماعت کررہے ہیں،رابی پیرزادہ کے وکیل نے دائر بریت کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رابی پیرزادہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے،وائلڈ لائف نے کاروائی پہلے شروع کی سرچ وارنٹ بعد میں لئے،وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔

،عدالت سے استدعاہے کہ مقدمہ میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دیاجائے، دوسری جانب وائلڈ لائف نے سرچ وانٹ کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا رکھی ہے۔

مزید : علاقائی