کرپشن کیس،وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22فروری تک توسیع

  کرپشن کیس،وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22فروری تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث سابق ایم ڈی ملزم وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے ملزم کو 22 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے ملزم کے خلاف نیب کو جلد ریفرنس بھی دائر کرنے کی ہدایت کی ہے،کیس کی سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اور تفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے،ملزم وسیم اجمل کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کا موقف ہے کہ ملزم وسیم اجمل نے غیرقانونی طور پر 2014 ء میں میسرز البیراک نامی کمپنی کو ویسٹ مینجمنٹ کا انتہائی مہنگے داموں ٹھیکہ دیا،جس سے خزانہ کو کروڑوں روے کا نقصان ہوا۔

مزید : علاقائی