علی ظفر کا دعویٰ، فیصلہ 13 فروری کو سنائے جانے کا امکان

  علی ظفر کا دعویٰ، فیصلہ 13 فروری کو سنائے جانے کا امکان

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت کی جانب سے گلوکار علی ظفر کی ہتک عزت کے دعویٰ میں متفرق درخواست پر فیصلہ 13 فروری کو سنائے جانے کا امکان ہے،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،گلوکارعلی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعویٰ کو روکنے کی درخواست دائر کررکھی ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ میشا شفیع کے خلاف پہلے ہی ہتک عزت کے دعوے پر سماعت جاری ہے،میشا شفیع نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعوا دائر کیا،میشا شفیع نے اگر اپنی سچائی بیان کرنی ہے تو زیر سماعت دعوے میں پیش کرے،عدالت سے استدعاہے کہ میشا شفیع کی جانب سے دائر دعویٰ پر سماعت روکنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -