سٹی ٹریفک پولیس، اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مال روڈپرآگاہی کیمپ

        سٹی ٹریفک پولیس، اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مال ...

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل کے ہمراہ مال روڈپر موٹر سائیکل سواروں کیلئے انتہائی بائیں لین کی پابندی بارے آگاہی کیمپ لگایا۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم،اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع،ٹریفک وارڈن معظم اور روڈ یوزر نے شرکت کی

۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے مال ر وڈ پر انتہائی بائیں لین استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں میں اٹلس ہنڈا اور ایپسیف انٹرنیشنل کے تعاون سے فری ہیلمٹ تقسیم کئے۔

مال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کے بائیں لین مقر ر کی جا چکی ہے لہذااپنی لین کا خیال رکھ کر ہر سوار حادثات سے محفوظ رہ سکتاہے۔روڈ یوزر کو لین لائن کی پابندی بارے ایجوکیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ا ن میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ ہمیں سڑکوں پر بھی حقوق العباد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی لین میں سفر کرنا چاہیے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ غلط لین استعمال کرنا دوسروں کے حقوق کی حق تلفی کے مترادف ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کو ہمیشہ بائیں لین استعمال کرنی چاہیے۔ سٹی ٹریفک پولیس موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کی حفاظت کیلئے انکوسڑکوں پر ایجوکیٹ کر رہی ہے کیوں کہ آگاہی دینے سے ہی منظم ٹریفک کا حصول ممکن ہے۔

مزید : علاقائی