ڈکیتی کی وارداتیں، شہری 13لاکھ روپے اور قیمتی سامان سے محروم

ڈکیتی کی وارداتیں، شہری 13لاکھ روپے اور قیمتی سامان سے محروم

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی،چوری اورراہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔ زیورات اور گاڑیوں سمیت دیگرقیمتی اشیاسے محروم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے حسیب اعوان کے گھرگھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ 80 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جنوبی چھاؤنی میں 3 ڈاکو ابرار کے گھرسے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر لے گئے گلشن اقبال کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر شاہد اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ کی نقدی۔موبائل ور طلائی زیوارات لوٹ لیے۔شادمان میں مسلح ڈاکو فیروز اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی۔زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکو شہباز سے 30 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔مزنگ سے نوید سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 15 ہزار نقدی اور موبائل فون اور ساندہ میں شفیق سے 45 ہزار روپے چھین لیے گئے جبکہ نامعلوم چور غالب مارکیٹ اورسرور روڈ سے گاڑیاں اور گوالمنڈی،لیا قت آ با د،اچھر ہ،ہر بنس پو رہ،مسلم ٹا ؤ ن،ڈیفنس اے اور مسلم ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید : علاقائی