ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے لاہورمحفوظ شہر ہے،ورلڈ ٹریفک انڈیکس

ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے لاہورمحفوظ شہر ہے،ورلڈ ٹریفک انڈیکس

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)ورلڈ ٹریفک انڈیکس 2020ء کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ٹریولنگ ٹائم دنیا کے 110ترقی یافتہ شہروں سے بہتر ہے، لاہور آج ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محفوظ شہر ہے۔ لاہور2019میں 82ویں درجے سے بہتری کے بعد رواں سال 110ویں نمبر پر آ گیا ہے،سال 2018 کے دوران 208ممالک کی فہرست میں جلدی مسافت طہ کرنیوالوں میں 31ویں نمبر پرتھا۔ادارہ جاتی اصلاحات موثر پٹرولنگ سسٹم،مانیٹرنگ، جدید کیمروں کی مدد سے چیکنگ،ٹریفک روانی میں رکاوٹ کا باعث بننے والی تجاوزات کیخلاف موثر کارروائی کی گئی۔

،ون وے ٹریفک اور رانگ پارکنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے،لائسنسنگ سسٹم اور چالاننگ سسٹم میں شفافیت لانے اور احتساب کے عمل کو سختی سے اپنانے کے باعث ٹریفک سسٹم میں بہتری آئی۔ورلڈ ٹریفک انڈیکس کی ویب سائیٹ ww.numbeo.comپر لاہور شہر کے حوالے سے سروے رپورٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ شہر میں سست رفتار ٹریفک کے خاتمے کیلئے تجاوزات اور رانگ پارکنگ پر مسلسل کارروائی کرنے، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمدکروانے اورروڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے سے نہ صرف ہیڈ انجری میں 83فیصد بلکہ مہلک حادثات میں 41فیصد تک کمی آئی،شہریوں کی طرف سے ہیلمٹ مہم کا خیر مقدم اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے میں شہریوں جبکہ ٹریفک قوانین کا شعور اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے پر میڈیاکے مشکور ہیں۔سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر کسی بھی شہر کی ٹریفک میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔ نامناسب روڈانفراسٹریکچر، پارکنگ پلازوں کا نہ ہونا،تجاوزات،غیر اعلانیہ جلسے جلوس اور کسی حد تک شہریوں کا اپنی اور دوسروں کی جانوں کی پرواہ کئے بغیر رانگ پارکنگ اور غیر محتاظ ڈرائیونگ کرنا ٹریفک سسٹم میں ابتری کی وجوہات ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق بدترین ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے سری لنکا کا شہر کولمبوتیسرے،لاس اینجلس چوتھے نمبر،دہلی پانچویں، ڈھاکہ گیارویں،استنبول اٹھارویں،بنکاک تیسویں،ٹورنٹو اڑتیسویں،شنگھائی پنتالیسوں اورکراچی اکسٹھ ویں نمبرپر ہے۔بہترین ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریولنگ ٹائم کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ،آسٹریا،سویڈن اور جرمنی کے شہر سرفہرست ہیں۔

مزید : علاقائی