ایئرپورٹ،مسافرسے پستول کی 21گولیاں برآمد

ایئرپورٹ،مسافرسے پستول کی 21گولیاں برآمد

  



  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول کی 21 گولیاں اور میگزین برآمد کر لیا گیا۔بتا یا گیا ہے کہ مسافر حسن محمود بٹ پی آئی اے کی پروازپی کے 263 سے ابوظہبی جا رہا تھا۔

مسافر نے بیان دیا کہ غلطی سے اسلحہ بیگ میں آگیا۔اے ایس ایف ذرائع کے مطابق تحریری معافی پر مسافر کو ابوظہبی سفر کی اجازت دیدی گئی، مسافر کے پاس اسلحے کا لائسنس موجود تھا، اسلحہ ضبط کر لیا گیا۔

مزید : علاقائی