شاد باغ، نوجوان کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی اور پولیس کانسٹیبل زخمی

شاد باغ، نوجوان کی فائرنگ سے چھوٹا بھائی اور پولیس کانسٹیبل زخمی

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شادباغ کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل سے دوستی رکھنے بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور دوست پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاجنہیں فوری طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں پولیس کانسٹیبل کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے بھمبے جھگیاں کے رہائشی منیرکی دوستی کانسٹیبل فاروق سے تھی منیرکابھائی نذیر اسے اکثر اسے ملنے سے منع کرتا تھا گزشتہ روز منیر اور فاروق کھڑے تھے کہ اس دوران نذیر اکٹھے دیکھ کر طیش میں آگیااور ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیراورکانسٹیبل فاروق زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں فاروق کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔پو لیس نے قا نو ن کے مطا بق کا روائی شر وع کر دی۔

مزید : علاقائی