کروناوائرس،چائنیزاور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی سکریننگ مکمل

کروناوائرس،چائنیزاور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی سکریننگ مکمل

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہورسمیت پنجاب بھرمیں کروناوائرس کے حوالے سے چائنیزاور سیکیورٹی کیلئے تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کرلیاگیا۔ 4 ہزار چائنیزکی سکریننگ کی گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد اہلکاروں کی بھی سکریننگ کی گئی صرف ملتان میں ایک مشتبہ چائنیزکوہسپتال داخل کروایاگیاجس کے ٹیسٹ میں کروناوائرس ثابت نہیں ہوا۔ان کاکہنا تھاکہ مختلف ائیرپورٹس پرآنے والے چائنیزکا تھرمل مشین کے ساتھ چیک اپ کیاجارہاہے اور اب تک 273چائنیزکی ائیرپورٹس پرسکریننگ کی جاچکی ہے۔ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ کامزیدکہنا تھاکہ تمام چائنیز اورسکیورٹی پرمعمور جوانوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا ہے۔

مزید : علاقائی