متحدہ علماء محاذ کی فلسطین و کشمیر کی پکارکانفرنس آج ہوگی

متحدہ علماء محاذ کی فلسطین و کشمیر کی پکارکانفرنس آج ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین کی زیرصدارت فلسطین وکشمیر کی پکارکانفرنس آج بروزاتوار9فروری 11بجے دن جناح لان ایم اے جناح روڈ کراچی میں منعقدہوگی جس کے مہمانان خصوصی ممتازعالم دین مولانا تنویرالحق تھانوی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، ممبر زصوبائی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف راجہ اظہرخان، ریاض حیدر سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، مذہبی وسیاسی زعماء خطاب کریں گے۔بعدازاں فلسطین وکشمیری مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے اسرائیل بھارت اور امریکاکے خلاف احتجاج اور ان کے پرچم نذرآتش کئے جائیں گے۔متحدہ علماء محاذ کے 14سالہ یوم تاسیس کی مناسبت سے مولانامحمدامین انصاری ممتازعلماء وشخصیات کو اعتراف خدمات شیلڈز بھی پیش کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر