دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہرا کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
آکلینڈ (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کو 22 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے، مارٹن گپٹل نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، روس ٹیلر 73 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، دیگر بلے بازوں میں ہینری نکولس 41، کائل جیمسن 25 اور ٹام بلنڈل 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، یوگزیندرا چاہل نے تین اور شردل ٹھاکر نے دو وکٹیں حاصل کیں، بھارت کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 48.3 اوورز میں 251 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی، روندرا جدیجا اور شریاس آئیر نے نصف سنچریاں بنائیں، کپتان ویرات کوہلی صرف 15 رنز بنا سکے، ہمیش بینٹ، ٹم ساؤدی، کائل جیمسن اور کولن ڈی گرانڈہوم نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل جیمسن کو مرد میدان قرار دیا گیا کیوی کپتان نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی سب کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے تیسرا ون ڈے بھی اپنے نام کریں گے۔