اسلام آباد یونائٹڈ، وقار یونس کوچنگ کے عہدے سے فارغ

    اسلام آباد یونائٹڈ، وقار یونس کوچنگ کے عہدے سے فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)سابق کپتان وقار یونس کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو اپنے باولنگ کوچ وقار یونس سے محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چونکہ وقار یونس اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، اس لیے اس مرتبہ وہ پی ایس ایل میں کوچنگ کے فرائض انجام نہیں دے پائیں گے جب کہ ممکنہ طور پر کہا جارہا ہے کہ مصباح الحق بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ کا عہدہ نہیں سنبھال پائیں گے۔
مصباح الحق اس وقت پی سی بی کے چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں اور اسی باعث ممکنہ طور پر انہیں پی ایس ایل فرنچائز سے وابستہ ہونے سے روک دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 کا میلہ شروع ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ 4 سیزنز کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہی کھیلے جائیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سیزن میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے شروع ہوگا اور 22 مارچ تک جاری رہے گا، لیگ کے میچز ملتان، لاہور، کراچی اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے-