ایوان یووین نے چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ جیت لی

  ایوان یووین نے چیف آف دی نیول سٹاف سکواش چیمپئن شپ جیت لی

  



اسلام آباد (این این آئی)ملائیشیاکے کھلاڑی ایوان یووین نے 14 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹر نیشنل اسکواش چمپئن شپ جیت لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چمپئن شپ کافائنل میچ پاکستان اور ملائشیا کے کھلاڑیوں کے مابین کھیلا گیا،چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل آصف خالق نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور انعامات تقسیم کئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 14ویں سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چمپئن شپ 4 تا 8 فروری تک کراچی میں کھیلی گئی۔

،چیمپئین شپ میں بین الاقوامی رینکنگ کے حامل14 غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی