شاہد آفریدی کی گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری

شاہد آفریدی کی گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری

  

لاڑکانہ(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گڑھی خدابخش میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی،شاہد آفریدی نے بینظیر بھٹو کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی،شاہد آفریدی نے بینظیر بھٹو کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

۔شاہد آفرید ی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ لاڑکانہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی، وہ ایک بہت بہادر رہنما تھی جو آخر تک لڑتی رہی،وہ اپنی ہمت، لگن اور پیار کرنے والی فطرت کے ساتھ ہماری خواتین کے لئے مشعل راہ بنی ہوئی ہیں، اللہ تعالی ان کی روح کو سلامت رکھے اور ہم پاکستان میں ان جیسے قائدین کو مزید دیکھیں۔یاد رہے کہ 39 سالہ شاہد آفریدی 2017 میں انٹرنیشنل کرکٹ سیریٹائرمنٹ کے بعد اب دنیا بھر میں ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز اکھٹے کررہے ہیں -سابق کپتان اب پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانزکا حصہ ہیں اور 10 سال میں پہلی مرتبہ ملکی گراؤنڈز پر ان ایکشن ہوں گے-#/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -