بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

    بھارتی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقدہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں شرکت کے لیے بھارت اور دیگرتین ممالک کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جرمنی، ایران اور آذربائیجان کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں جن کا سپورٹس بورڈ پنجاب کے حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیاصوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 میں حصہ لینے والی غیرملکی ٹیموں کو بہترین سہولتیں دیں گے، کبڈی شائقین کو شاندار کبڈی دیکھنے کو ملے گی جنہیں وہ مدتوں یاد رکھیں گے، دنیا بھر کی 10 بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی۔

اور پرزور مقابلے ہوں گے، پنجاب کے کھیل کبڈی کو فروغ دینے میں کبڈی ورلڈ کپ سنگ میل ثابت ہوگا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے 14 مقابلے پنجاب سٹیڈیم،لاہور، 8 مقابلے اقبال سٹیڈیم،فیصل آباد جب کہ 2 مقابلے ظہور الہی سٹیڈیم،گجرات میں ہوں گے، کبڈی ورلڈ کپ 9 سے 16 فروری تک منعقد ہوگا، 9 فروری کو پنجاب سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی