نثار احمد خان ایڈوکیٹ ا ے این پی سے مستعفی، جماعت اسلامی میں شامل

نثار احمد خان ایڈوکیٹ ا ے این پی سے مستعفی، جماعت اسلامی میں شامل

  



مردان(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے ملگری وکیلان کے ضلعی نائب صدر نثاراحمد خان ایڈوکیٹ نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے شمولیتی جلسہ ان کی رہائش گاہ میں ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید تھے۔ اس موقع پر امیر ضلع مولانا سلطان محمد نایب امیر ضلع مولانا ڈاکٹر عطاالرحمان اور جنرل سیکرٹری سعید اختر ایڈوکیٹ، عماداکبرحسان، مشتاق سیماب منظورالحق اور محمد ابراہیم بلند بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نثاراحمدخان ایڈوکیٹ نے اپنے ساتھیوں نصیراحمد، فرمان اللہ،مدراراللہ، مسعودخان، اعجازخان، عمران خان، جہانگیر۔ میرولی۔ کامران اللہ۔ عنایت اللہ سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا۔ مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کا صحیح نمائندہ اور حقیقی ترجمان جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری ٹیم نااہل ہے۔ آٹا اور چینی کا بحران صرف قیمتیں بڑھانے کے لئے کیا گیا۔ دونوں بحرانوں میں حکومت کے وزرا اور عمران خان کیدوست ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ اس کے خلاف سوٹو ایکشن لے کر ملوث لوگوں کوقرار واقعی سز اد یں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خدمت کی سیاست کرتی ہے۔ یہاں قیادت کی تبدیلی ہوتی ہے۔ شورائی نظام کی وجہ سے کوئی بھی فرد اپنی صلاحیت کی وجہ سے امیر جماعت بن سکتا ہے جبکہ دوسری پارٹیاں چند لوگوں کی ذاتی پراپرٹیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے نالاں ہیں اور اپنے لئے درست راستے کی تلاش میں جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں۔ نثاراحمد خان کی وجہ سے پی کے 50 میں پارٹی مزید فعال اور توانا ہوجائے گی۔ مقررین نے کہا کہ بلدیاتی اتنخابات کیلے جماعت اسلامی نے تیاریوں کاآغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں جلدہی بلدیاتی کنونشن کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول