پاکستان آکر بہت عزت ملی،ایونٹ جیتنے کی کوشش کرینگے،گرلال سنگھ

پاکستان آکر بہت عزت ملی،ایونٹ جیتنے کی کوشش کرینگے،گرلال سنگھ

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) کبڈی ورلڈکپ کے لیے شرکت کرنے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان گرلال سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر بہت عزت ملی ہے‘ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی سینئر کھلاڑی ہیں دیگر کھلاڑی بھی کل تک آجائیں گے‘پاکستان کی ٹیم بہت مضبوط ہے مقابلہ اچھا ہوگا“پاکستانی حکومت اور فیڈریشن کے بہت مشکور ہیں‘ ہماری زبان اور ثقافت آپس میں ملتے ہیں‘ پاکستان میں آکر ڈرنے کی کوئی بات نہیں‘ پاکستان بھارت میں موسم بہت اچھا باقی ملکوں میں ایسا موسم نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہت مضبوط ٹیم ہے مقابلہ اچھا ہوگا۔ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی سینئر کھلاڑی ہیں دیگر کھلاڑی بھی کل تک آجائیں گے۔گر لال سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور فیڈریشن کے بہت مشکور ہیں پاکستان میں آکر ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہماری زبان اور ثقافت آپس میں ملتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف مقابلہ سخت ہو گا، پاکستان میں آکر بہت پیار اور عزت ملی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر کھیل کے مقابلے ہونے چاہئیں۔بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہمیشہ سے اچھا رہا ہے، دونوں ممالک میں موسم ایک جیسا ہے جس کی وجہ سے کبڈی کا ماحول بہت زبردست ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی