حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا،صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، فضل الرحمن

حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا،صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، فضل الرحمن

  



کراچی (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے،وطن عزیز کے سنجیدہ طبقے کوملک کی سلامتی کی فکر ہے،قوم پر نااہل اور ناجائز حکومت کا تسلط ہے عوام کواس اذیت اور کرب کی حالت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گزشتہ روز یہاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بڑی اپوزیشن جماعتوں نے قوم کوبیچ منجدھار میں چھوڑ کر مایوس کیا ہے، عام آدمی کی زندگی ہوشربا مہنگائی کے ہاتھوں بری متاثر ہے،حکومت کی ناقص معاشی پالیسوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔بڑی صنعتیں تباہی کی دھانے پر ہیں، کارخانہ دارصنعت کار، تاجر،دوکاندار،ملازمین اور مزدور پیشہ افرادسنگین معاشی بدحالی کا شکار ہیں،اشیائے ضرورت اور یوٹیلیٹی بل میں بے تحاشا اضافہ کے باعث خوردونوش کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ مایوسی کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے،نااہل اور ناجائز حکمرانوں سے قوم کومزید کسی خیر کی توقع نہیں،حکومت کشمیر،سی پیک سمیت تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی مملکت کہلانے والی ریاست کو اسلامی علوم کے وارث مراکز دینی مدارس کے کردار کو حقائق کی نظر سے دیکھنا ہوگا۔دینی مدارس کے طالبعلم کوحب الوطنی، رہن سہن،اخلاقیات کا درس ممتاز کرتا ہے۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول