کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔ٹکٹوں کی فروخت پنجاب اسٹیڈیم کے باہر کی جارہی ہے جہاں پر عام ٹکٹ 200روپے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 400روپے مقرر کی گئی ہے۔ایک ٹکٹ شیڈول تمام میچوں کے لیے کارآمد ہوگا۔ایک دن میں زیادہ سے زیادہ تین میچ پلان کیے گئے ہیں تاہم اس کا دارومدار ٹیموں کی مجموعی تعداد پر ہو گا امید کی جارہی ہے کہ شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں میچز دیکھنے کے لئے سٹیڈیمز کا رخ کریں گے او راسی وجہ سے ایونٹ کی ٹکٹوں کی قیمت بھی بہت کم مقرر کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین کبڈی میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم کارخ کرسکیں۔