ٹینس کورٹ کا بڑا اپ سیٹ،ناؤمی اوساکا کوشکست کاسامنا

ٹینس کورٹ کا بڑا اپ سیٹ،ناؤمی اوساکا کوشکست کاسامنا

  



برلن(آئی این پی)ٹینس کورٹ کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سپر سٹار ناؤمی اوساکا کو غیر معروف کھلاڑی سارا سوریبز نے سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فیڈ کپ میں سپین کو جاپان کی دو صفر کی برتری دلا دی۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے کلے کورٹ پر فیڈکپ کا بڑا مقابلہ ہوا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں جاپان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ رینکن 78 سارا سوریبز کے خلاف مہمان ٹیم کی نمائندگی سپر سٹار ناؤمی اوساکا نے کی۔2018ء کی آسٹریلین اوپن چیمپئن اپنی برتری نہ دکھا سکیں، پہلا سیٹ چھ صفر سے ہار گئیں۔سابق عالمی نمبر ایک ناؤمی اوساکا کی تجربہ کاری نظر آئی، کم بیک بھی نہ کر پائیں، دوسرے سیٹ میں چھ تین کی شکست سے ٹینس پرستاروں کو حیرانی ہوئی۔

میساکی ڈوئی کے بعد ناؤمی کی شکست کے بعد میزبان سپین نے جاپان پر دو صفر کی برتری حاصل کر لی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاتح کھلاڑی نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں دنیا کی بہترین ٹینس سٹار کو شکست سے دوچار کیا ہے اس کامیابی کے بعد میرا حوصلہ بہت بلند ہوا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی