پولو کپ،ماسٹر پینٹس اور ریمنلٹن ٹیموں کی جیت
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ماسٹر پینٹس پولو کپ کا فائنل آج ماسٹر پینٹس بلیک اور ماسٹر پینٹس /ریمنگٹن فارما کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آخری لیگ میچ میں ماسٹر پینٹس /ریمنگٹن فارما نے دلچسپ مقابلے کے بعد باڑیز /ڈائمنڈ پینٹس کو 9-6 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ماسٹر پینٹس /ریمنگٹن فارما کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے پانچ، ماریانو ریگل نے تین گول سکور کیا جبکہ باڑیز /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میاں عباس مختار نے تین گول کئے۔
،میر حذیفہ احمد، نفیس باڑی اور ثاقب خان خاکوانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔