آسٹریلوی مینز ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

  آسٹریلوی مینز ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی

  



کینبرا (آن لائن)کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی مینز ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی۔ اپنے دورہ کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم پروٹیز کی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ٹیم 21 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ سے اپنے دورے کا آغاز کریگی جو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 فروری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26 فروری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہے۔ اس کے دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 29 فروری کو پرل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا ایک روزہ میچ 4 مارچ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 7 مارچ کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی