تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 فروری سے شروع ہوگا

تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 10 فروری سے شروع ہوگا

  



بینکاک(آن لائن)ڈبلیو ٹی اے تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 10 فروری سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز اور ویمنز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے،یہ ٹورنامنٹ آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں یوکرین کی ٹینس سٹار دیانا یاستریمسکا ویمنز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

جبکہ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں رومانین کھلاڑی ارینا کیمریلیہ بیگو اور انکی ہم وطن جوڑی دار مونیکا نیکولسکو ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کیلئے 2 لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی

مزید : کھیل اور کھلاڑی