باکسنگ لیگ پاکستان (بی ایل پی) پی ایس ایل کی طرز پر منعقد ہو گی

  باکسنگ لیگ پاکستان (بی ایل پی) پی ایس ایل کی طرز پر منعقد ہو گی

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں کرکٹ کے بعد باکسنگ کے پروفیشنل باکسرز بھی میدان میں اترنے کیلئے بے چین ہوگئے۔سیّد نعمان شاہ صدر پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے مطابق باکسنگ لیگ پاکستان (بی ایل پی) پی ایس ایل کی طرز پر منعقد ہو گی،ٹی20 کرکٹ لیگ کی طرح بی ایل پی بھی ایک واحد ادارہ ہو گا۔

سید نعمان شاہ نے بتایاکہ باکسنگ لیگ میں سات سے آٹھ فرنچائزز ہوں گی، صاف و شفاف اور نظم و ضبط سے کھلی بولی کے دوران سب سے زیادہ بولی دینے والے کو فرنچائزز ملیں گی۔ سید نعمان شاہ نے بتایاکہ متعدد سرمایہ کار لیگ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی