پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد کی بہت خوشی ہے،شائقین

  پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد کی بہت خوشی ہے،شائقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کاانعقاد بہت خوشی کی بات ہے امید ہے کہ اس ایونٹ کے بعد پاکستان میں کبڈی مقابلوں کا باقاعدگی سے آغاز ہوجائے گا جس طرح سے پاکستان کبڈی فیڈریشن نے اس ایونٹ کے لئے کوششیں کیں وہ قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار شائقین کبڈی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبڈی کے پرستاروں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور ان کی خواہش تھی کہ پاکستان میں بھی کبڈی کے مقابلوں کا آغاز ہو اور پہلی مرتبہ پاکستان کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کررہا ہے جو پوری قوم کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے پاکستان میں کبڈی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اس ایونٹ کے بعد اس ٹیلنٹ کو بھی منظر عام پر آنے میں مدد ملے گی شائقین نے کہا کہ ہم اس ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنے ملک میں ہونے والے اس ایونٹ میں کامیابی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔