نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

  



یویارک(آن لائن)اے ٹی پی نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کل سے امریکہ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق2020 اے ٹی پی ٹور کی اے ٹی پی ورلڈ ٹور 250 سیریز کا حصہ ہوگا۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ یہ ٹورنامنٹ انڈور ہارڈ کورٹس پر کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔اے ٹی پی ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں امریکی ٹینس سٹار ریلی اوپیلکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں جرمنی کے کیون کراویٹز انکے ہم وطن جوڑی دار اینڈریاس میس ٹائٹل کے دفاع کے لئے میدان میں اتریں گے۔ 10 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی