تین ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

    تین ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز، بھارت نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (اے پی پی) بھارت نے تین ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں میزبان آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، ایشلے گارڈنر نے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت ویمن نے ہدف 19.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سمتری مندھانہ نے 55 اور شفالی ورما 49 کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، آسٹریلوی ایشلے گارڈنر کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔