خدمت خلق کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

خدمت خلق کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر) ا میر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خدمت خلق عظیم نعمت اور رضائے الٰہی کا سبب ہے۔خدمت خلق، مخلوق خدا کی خدمت جس انداز اور جس عنوان سے بھی ہونہ صرف ایک عظیم نعمت بلکہ ایک عظیم عبادت بھی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن لاہورکے زیرہتمام شادباغ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد،محمدشوکت راشدداؤد بشیر احمد بٹ، مقدس علیم قریشی، سیف الرحمن زبیر احمد، حافظ عرفان حفیظ، زاہد شباب بٹ،سجادگجر سمیت دیگر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت کے کرنے کے کام جماعت اسلامی ستر سال سے کررہی ہے۔

جب موجودہ حکمرانوں نے قوم کو کمرتوڑ مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔قوم نے پی ٹی آئی کو عوامی فلاح وبہبود کے نام پر ووٹ دیا تھا مگر موجودہ حکومت نے پوری قوم کو ہر محاذ پر مایوس کیا ہے۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن لاہور شہر بھر میں خدمت خلق کے کام کو بلا تفریق اور رنگ و نسل جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری و ساری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1