عقیدہ ختم نبوت کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

  عقیدہ ختم نبوت کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے،مولانا عزیز الرحمن

  



لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی اور عہدیداران کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن میں مولانا قاری جمیل الرحمن اخترکی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر،نائب امیر پیرمیاں محمد رضوان نفیس، جے یوآئی لاہور کے سیکرٹری جنرل حافظ محمداشرف گجر،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، خطیب مرکز ختم نبوت مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عمرحیات،مولاناخالد محمود،مولانا قاری ظہورالحق نے شرکت کی۔اجلاس میں 20فروری کو منعقد ہونیوالے تقریری مقابلہ اور چناب نگر سالانہ ختم نبوت کورس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔

حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان کے دوست اور دشمن میں فر ق کرے جو لوگ حضورا قدس ؐ کے وفادارا نہیں وہ ملک عزیز پاکستان کے کیسے وفادار ہوسکتے ہیں۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ قادیانیت کا فتنہ اسلام کے نام پر دھوکہ ہے 295-Cناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت ازحد ضروری ہے بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد قادیانیوں کوآئینی اورقانونی طورپر کافر قرار دیا گیا تھا، اپنیاکابرین کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1